ایران کا بڑا دعویٰ، امریکا آبنائے ہرمز پر عمان سے تعاون روک رہا ہے

ایران نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عمان پر دباؤ ڈال کر آبنائے ہرمز کے مشترکہ طریقہ کار کی تشکیل میں رکاوٹ بن رہا ہے، یہ ایران کا جائز حق ہے کہ وہ جوابی کارروائیاں کرے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا بڑا دعویٰ، امریکا آبنائے ہرمز پر عمان سے تعاون روک رہا ہے

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا عمان پر دباؤ ڈال کر آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار کی تشکیل میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے اسلام آباد میمورنڈم کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ یہ ایران کا جائز حق ہے کہ وہ امریکا کی ان خلاف ورزیوں کے خلاف جوابی کارروائیاں کرے۔

بقائی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنانا چاہتا ہے، لیکن امریکا کی مداخلت اس عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے ختم ہونے میں کوئی شک نہیں رہا ہے۔ اگر امریکا ایم او یو پر عمل نہیں کرتا تو ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم قدم تھا، لیکن اس پر عمل درآمد میں مسائل درپیش ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں