ٹرمپ کا ایران پر شدید بمباری کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے بارے میں وضاحت

ٹرمپ نے ایران پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے جبکہ سینٹ کام نے آبنائے ہرمز کو کھلا قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران پر شدید بمباری کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے بارے میں وضاحت

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر شدید بمباری کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بیمار ذہنیت رکھتے ہیں اور ڈیل پر اتفاق کے باوجود حملہ کر دیا۔

این بی سی کے انٹرویو میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی بات کی، لیکن سینٹ کام کے مطابق یہ کھلی ہے۔ ٹرمپ نے لنزے گراہم کے احترام میں مزید بات بڑھانے سے گریز کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سمندری آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔ ایران اس پر کنٹرول نہیں رکھتا اور امریکی افواج جہاز رانی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی قوانین کے تحت کھلی ہے اور ایران بلاجواز جارحیت اور دھمکیوں سے ہراساں کرتا ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارتی راستہ ہے اور اس کی بندش سے بین الاقوامی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں