ایران پر امریکی حملے، ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے

امریکہ نے ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا، 140 اہداف نشانہ بنے۔ ایران نے امریکی کمانڈ سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر امریکی حملے، ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے ایران پر تازہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بیان دیا۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کو شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے غلط فیصلہ کیا اور اب اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ ایران میں 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی جب تک کہ امریکی مداخلت ختم نہیں ہو جاتی۔ کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایران نے قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن اور عمان میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے امریکی کمانڈ سینٹر کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں