امریکی صدر کا ایران کو شدید انتباہ، ایک ہزار میزائل نشانہ باندھے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہزار میزائل ایران کی طرف نشانہ باندھے ہونے کا انکشاف کیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کو مسترد کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر کا ایران کو شدید انتباہ، ایک ہزار میزائل نشانہ باندھے تیار

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے ہوئے اور فائر کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی دھمکی پر عمل کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ مدت ایک سال تک جاری رہ سکتی ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایران نے ان سے بات چیت جاری رکھنے کا کہا جس پر انہوں نے اتفاق کیا، لیکن جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکا سے کسی قسم کی بات چیت کی درخواست نہیں کی۔

دیگر متعلقہ خبریں