ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایرانی انتظامات کے تحت کھلے گی، امریکی دھمکیوں کا جواب دیا جائے گا۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت کھلے گی۔ انہوں نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اثرات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ امریکہ کی دھونس اب بغیر قیمت چکائے ممکن نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں ایران مناسب جواب دے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے کسی بھی حملے کا 20 گنا طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ امریکہ کے خلاف کسی بھی کارروائی کی صورت میں کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔ انہوں نے خلیجی ممالک کو بھی خبردار کیا۔
واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں نئے ایرانی انتظام کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور امریکی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔















