امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مزید حملوں پر 20 گنا طاقت سے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جبکہ ایران کے پاس معاہدے کے لیے کم وقت بچا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے مزید حملے کیے تو امریکا ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پہلے ہی ایران کے خلاف کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے بہت کم وقت رہ گیا ہے، لیکن یہ نہیں معلوم کہ وہ معاہدے کے قابل بھی ہے یا نہیں۔
جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو اس نے تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیوں کیے، تو انہوں نے کہا کہ ایران کا رویہ غیر معمولی ہے اور وہ کچھ قابو سے باہر ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کو سخت نشانہ بنایا ہے اور امریکہ کے پاس جیتنے کے کئی طریقے ہیں لیکن فوجی لحاظ سے امریکا پہلے ہی کامیاب ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ واقعات سے تنازعہ بڑھ گیا ہے۔















