ٹرمپ کا ایران سے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں 6 فیصد بڑھ گئیں، جس سے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران سے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

انقرہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی عالمی منڈی میں ہلچل مچ گئی، قیمتیں 6 فیصد تک بڑھ گئیں۔

نیٹو اجلاس میں ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ اب ختم ہو چکا ہے۔ ان کے بیان کے بعد متحدہ عرب امارات کا مربان کروڈ آئل 4.26 ڈالر بڑھ کر 73 ڈالر 22 سینٹس فی بیرل ہو گیا۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں 4 ڈالر 48 سینٹس کا اضافہ ہوا، امریکی خام تیل بھی 4 ڈالر 41 سینٹس مہنگا ہو کر 74 ڈالر 85 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گیا۔ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں خوف پیدا ہوا اور شیئرز بازاروں میں مندی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر عام اشیاء پر پڑے گا، کیونکہ تیل کی مہنگی قیمتیں مال لانے لے جانے کے کرایوں کو بڑھا دیتی ہیں۔ لوگوں میں تشویش ہے کہ یہ لڑائی دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے فوجی اڈوں پر حملے کیے، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا وقت ضائع کرنا ہے، اور یہ معاملہ ان کے لیے ختم ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں