ٹرمپ کے ایران کے ساتھ ڈیل نہ کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
انقرہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ ایم او یو (Memorandum of Understanding) ختم ہو چکا ہے۔ یہ بیان انہوں نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہ کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایران اور گرین لینڈ کے معاملات پر نیٹو سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو چکی ہے اور وہ ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔
ٹرمپ نے زور دیا کہ ایران کے خلاف سخت اقدام اٹھائے گئے ہیں اور ان کا مقصد ایران کو جوہری صلاحیت سے محروم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو غیر جوہری بنا کر رہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے ایران معاملے کو کینسر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کینسر سے نجات پانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے کینسر کو کاٹ کر نکالا جاتا ہے، ویسے ہی ایران کے ساتھ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکا نے ایران پر کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔















