امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی عوام کے آیت اللہ خامنہ ای کیلئے جذباتی ردعمل پر حیرت ظاہر کی ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ ایرانی خامنہ ای سے نفرت کرتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام کے آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے جذباتی اظہار پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے پر لوگوں کو روتے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیرانی محسوس کی۔ وہ سمجھتے تھے کہ ایرانی عوام خامنہ ای سے نفرت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود لوگوں کو نشانہ بنا سکتے تھے، لیکن اس سے مذاکرات کیلئے کوئی فریق باقی نہیں رہتا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کے جنازے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس نے ان کی توقعات کو غلط ثابت کر دیا۔
یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کے روحانی پیشوا تھے اور ان کی وفات کے بعد عوام کا ردعمل حیران کن تھا۔















