آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر حملہ ہوا توسخت جواب دیں گے۔ایران

ایران نے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ جنازے میں عالمی مندوبین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر حملہ ہوا تو ایران کا سخت جواب, جنازے میں عالمی مندوبین کی شرکت

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران کسی بھی حملے کا جواب نہایت سخت ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کو خصوصی طور پر متنبہ کیا ہے کہ وہ حملے سے پہلے دو بار سوچ لیں۔

ایران کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر 100 ممالک کے مندوبین اور کئی سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔

ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی تہران سے قم، پھر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا۔ آخر میں میت مشہد میں سپرد خاک کی جائے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر تھے اور ان کی وفات پر ایران بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں