قطر کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
دوحہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) قطر نے اعلان کیا ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران اور امریکا کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔
قطری حکام کے مطابق، دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بتایا کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مثبت پیشرفت ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ یہ مذاکرات آنے والے دنوں میں بھی جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ منایا جائے گا۔















