امریکا ایران مذاکرات، ایرانی وفد اور امریکی نائب صدر سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور سوئٹزر لینڈ میں ہوگا، جس میں جوہری مسئلہ اور لبنان جنگ بندی پر بات چیت ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران مذاکرات، ایرانی وفد اور امریکی نائب صدر سوئٹزر لینڈ پہنچے

زیورخ: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکا سے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد باقر قالیباف کی قیادت میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا ہے۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے حکام شامل ہیں۔

ایرانی وفد کو ‘میناب 168’ کا نام دیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج سوئٹزر لینڈ میں ہوگا۔

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ آچکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ ایک یا دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر کام کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں جبکہ قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں