آئی فون کا خفیہ فیچر موشن سکنس میں مددگار

آئی فون میں موشن سکنس سے بچنے کے لیے خفیہ فیچر، اینڈرائیڈ میں کام جاری

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گاڑی یا طیارے میں سفر کے دوران کچھ افراد کو متلی اور سر چکرانے کی شکایت ہوتی ہے، جسے طبی زبان میں موشن سکنس کہا جاتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے ایپل کے آئی فونز میں ایک خفیہ فیچر ‘وہیکل موشن کیو’ دستیاب ہے۔ یہ فیچر آئی فون کے موشن سنسرز کی مدد سے گاڑی کی حرکت کو اسکرین پر دکھاتا ہے، جس سے آنکھوں اور اندرونی کان کے افعال کے درمیان مطابقت پیدا کی جاتی ہے۔

یہ فیچر آئی او ایس 18 میں متعارف کرایا گیا اور صارفین نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سے گاڑی، ٹرین اور طیارے میں موشن سکنس پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم اینڈرائیڈ فونز میں اس کا بلٹ ان فیچر موجود نہیں، مگر گوگل اس پر کام کر رہا ہے۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق موشن سکنس سے بچنے کے لیے کچھ عام طریقے اپنائے جا سکتے ہیں جیسے گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھنا، کھڑکی کے ساتھ والی نشست کا انتخاب کرنا، اور سفر کے دوران زیادہ کھانے سے گریز کرنا۔

دیگر متعلقہ خبریں