مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ کھول دیے، پاکستان میں سیلاب کا خدشہ

بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ کھول دیے، سیالکوٹ اور وزیرآباد میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ کھول دیے، پاکستان میں سیلاب کا خدشہ

سیالکوٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ہیں۔ پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب روانہ ہوا ہے جس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پاکستان میں پانی کے بڑھتے خطرے کے سبب سیالکوٹ اور وزیرآباد میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

محکمہ ایریگیشن پنجاب نے بتایا ہے کہ سلال ڈیم کے گیٹ کھلنے کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ ریلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ صورتحال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے لئے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں