چینی تحقیق کے مطابق انگور اور بیریز میں موجود resveratrol مرکب جوڑوں کی صحت میں مددگار، مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) جوڑوں کی تکلیف دنیا بھر میں معمر افراد کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ چینی تحقیق کے مطابق انگور اور بیریز میں موجود مرکب جوڑوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
چینی محققین نے اس طبی تحقیق میں انگور اور بیریز میں موجود resveratrol مرکب کے اثرات کا جائزہ لیا۔ یہ مرکب ورم کی روک تھام میں مدد دیتا ہے اور جوڑوں کے امراض کا بڑا سبب دائمی ورم ہوتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ یہ مرکب جگر میں میٹابولائز ہوتا ہے اور اسے آسانی سے ہضم نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن یہ جوڑوں کی تکلیف یا انجری سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ تحقیق بتاتی ہے کہ انگور یا بیریز کا استعمال جوڑوں کے مسائل سے خود کو محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔ مگر محققین کا کہنا ہے کہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ یہ نتائج جرنل آف انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ میں شائع ہوئے ہیں اور ان کے مطابق انسانی صحت پر مثبت اثرات کے لیے مخصوص مرکب کی دریافت اہم ہے۔















