وٹامن ڈی کی کمی اور سورج کی روشنی کا غیر متوقع انکشاف: تحقیق کی روشنی میں نئی حقیقت

تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی اور وٹامن ڈی کی سطح میں اتنا تعلق نہیں جتنا پہلے مانا جاتا تھا۔ وٹامن ڈی کے لیے مخصوص غذائیں اور سپلیمنٹس زیادہ مؤثر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وٹامن ڈی کی کمی اور سورج کی روشنی کا غیر متوقع انکشاف: تحقیق کی روشنی میں نئی حقیقت

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) وٹامن ڈی کو ہڈیوں کی صحت اور دیگر جسمانی افعال کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ وٹامن سن شائن وٹامن بھی کہلاتا ہے کیونکہ سورج کی روشنی سے جسم اسے بناتا ہے۔

یورپین جرنل آف کلینیکل نیوٹرین کی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ سورج کی روشنی اور وٹامن ڈی کے درمیان گہرا تعلق نہیں ہے۔ تحقیق میں 299 افراد شامل تھے جنہیں گرمیوں میں سورج کی روشنی میں رکھا گیا۔

محققین نے بتایا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کے لیے سورج کی روشنی کافی نہیں۔ وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں اور سپلیمنٹس زیادہ مؤثر ہیں۔

وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت، قوت مدافعت اور کینسر سے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ اس کی کمی سے ڈپریشن، ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب افراد وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے حصول کا بہتر ذریعہ مچھلی اور فورٹیفائیڈ ڈیری مصنوعات ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں