آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی ایران کی اجازت کے بغیر نہیں گزر سکے گا۔ایران پاسداران انقلاب

ایران نے امریکی افواج کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے خطرے سے خبردار کیا۔ پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ مکمل بحری جنگ کی صورت میں امریکی افواج کو نقصان ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ، امریکی افواج کیلئے خطرہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں اور یہ امریکی افواج کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے نائب کیپٹن سعید سیاح سارانی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے۔ اگر عوام اور حکام حکم دیں تو آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی ایران کی اجازت کے بغیر نہیں گزر سکے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مکمل بحری جنگ شروع نہیں ہوئی لیکن ایران نے اسمارٹ ناکہ بندی نافذ کر رکھی ہے اور غیر روایتی بحری جنگ کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے ذریعے امریکی فوجی اڈوں کو ہتھیاروں کی ترسیل کی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہاز ایرانی مسلح افواج کی نگرانی میں سفر کریں گے۔ تاکہ ایران اپنی سیکیورٹی حکمت عملی کے مطابق ان کی آمدورفت کو یقینی بنا سکے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے اور اس کا کنٹرول عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں