امریکی دفاعی بجٹ 1.5 ٹریلین کی حمایت، ایران پر سخت مؤقف

امریکی وزیر دفاع نے صدر ٹرمپ کے 1.5 ٹریلین ڈالر دفاعی بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائیوں کو مقدس مشن قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی دفاعی بجٹ کی حمایت، ایران کے خلاف کارروائیاں مقدس مشن قرار

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کانگریس کی دفاعی ذیلی کمیٹی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 1.5 ٹریلین ڈالر دفاعی بجٹ کا بھرپور دفاع کیا۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ یہ رقم امریکہ کو دنیا کی طاقتور ترین فوجی قوت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے جوبائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دفاعی صنعتی ڈھانچے کی کمزوری کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پینٹاگون امریکی فوج کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور اس بجٹ کی منظوری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں ہمارے پاس متبادل منصوبے موجود ہیں۔

پیٹ ہیگستھ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کو مقدس مشن قرار دیا اور کہا کہ امریکی افواج کی حفاظت کے لیے خدا سے دعاگو ہیں۔ انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ 1.5 ٹریلین ڈالر کا بجٹ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ ہوگا اور اس میں جدید ہتھیاروں اور چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کا مقابلہ شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں