ایرانی تجاویز احمقانہ قرار، مستقل جنگ بندی کے لیے تہران کی پیشکش مسترد

امریکی صدر نے ایران کی نئی تجاویز کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے جنگ بندی کو شدید خطرے میں قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر نے ایران کی تجاویز مسترد کر دیں، جنگ بندی خطرے میں

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو وینٹی لیٹر پر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ابھی پراجیکٹ فریڈم کے دوبارہ آغاز کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی نئی تجاویز کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے مستقل جنگ بندی کے لیے تہران کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور معاہدے تک ایران پر دباؤ جاری رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے نمائندوں کا جواب انہیں پسند نہیں آیا اور وہ سخت گیر قیادت کو جھکنے پر مجبور کریں گے۔ ایران نے خط میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کا ذکر نہیں کیا اور ایٹمی مواد حوالے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری مواد ملبے سے نکالنے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ ایران کی ناکہ بندی ایک عظیم ملٹری منصوبہ ہے اور معاہدے تک دباؤ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ چین کے صدر آبنائے ہرمز کے مسئلے کے حل میں مدد دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ چین، تائیوان اور روس کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر بھی گفتگو ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں