صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی میٹنگ طلب کرلی، ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی میٹنگ طلب کر لی ہے۔ میٹنگ میں ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔
میٹنگ میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی شرکت کا امکان ہے۔ سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلیف اور جنرل ڈین کین بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ فوجی ایکشن کے لئے مائل ہو رہے ہیں تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور نیوکلیئر پروگرام پر رعایتیں حاصل کی جا سکیں۔
زیر غور آپشنز میں پراجیکٹ فریڈم کی بحالی یا ایران میں بقیہ اہداف پر حملے شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے۔
واضح رہے کہ مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد ایران کے خلاف فوجی آپشن دوبارہ زیر غور آ گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب میں تاخیر ہوئی۔














