ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، قالیباف کا بیان

ہ دنیا بھی جان چکی ہے کہ غلط حکمت عملی اور فیصلوں کے نتائج ہمیشہ منفی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری دیکھ کر مخالفین حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار، قالیباف کا بیان

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

قالیباف نے مزید بتایا کہ دنیا بھی جان چکی ہے کہ غلط حکمت عملی اور فیصلوں کے نتائج ہمیشہ منفی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری دیکھ کر مخالفین حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

ایران کی جانب سے جاری اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے تعلقات میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔ ایران کی دفاعی حکمت عملی خطے میں اہمیت کی حامل ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے ماضی میں بھی اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔ اسی سلسلے میں قالیباف کا بیان اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں