پاکستان نے بنوں حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔ 9 مئی کے خودکش حملے میں 15 اہلکار شہید ہوئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے بنوں حملے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔ اس موقع پر افغان حکام کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق 9 مئی کو ہونے والے خودکش حملے میں 15 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حملہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے پلان کیا تھا۔
پاکستان نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لئے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا ناقابل قبول ہے۔
ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ معاہدے کے دستخط کی تقریب اسلام آباد یا کسی اور جگہ ہوگی، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سفارتکاری پر زور دیا ہے۔ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان قانونی راستے استعمال کرنے پر فوکس کیے ہوئے ہے۔














