چین نے ایران پر امریکی پابندیاں غیر قانونی قرار دے دیں، کشیدگی میں اضافہ

چین نے ایران پر امریکی پابندیاں غیر قانونی قرار دے دیں، کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین نے ایران پر امریکی پابندیاں غیر قانونی قرار دے دیں، کشیدگی میں اضافہ

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین نے ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات قرار دیا ہے۔ امریکا نے حال ہی میں چین کی تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، جن پر ایرانی فوجی کارروائیوں میں مدد کا الزام تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گاؤ جیاکن نے کہا ہے کہ چین اپنی کمپنیوں کو قانون کے مطابق کاروبار کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔ بیجنگ چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق کا تحفظ کرے گا۔

چینی ترجمان نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جنگ بندی برقرار رکھنا ضروری ہے، نہ کہ دیگر ممالک پر الزامات لگانا۔

ماہرین کے مطابق ایران، امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی عالمی معیشت اور توانائی کی ترسیل پر اثر ڈال سکتی ہے۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ چین ایران سے تیل خریدنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، جبکہ واشنگٹن تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی پابندیاں لگا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں