ٹرمپ نے ایرانی تجاویز کو مسترد کر دیا جبکہ ایران نے امریکی شرائط ماننے سے انکار کر دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جنگ خاتمے کی تجاویز مسترد کر دیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جواب ناقابلِ قبول ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران 47 برسوں سے تاخیر کا کھیل کھیل رہا ہے۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوباما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو اربوں ڈالر دیے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے 70 فیصد ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی شرائط ہتھیار ڈالنے کے برابر ہیں۔ ایران کا مطالبہ ہے کہ امریکا جنگ نقصان کا معاوضہ ادا کرے۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایران نے یورینیم افزودگی روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ مگر ایران نے اپنی جوہری تنصیبات ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔














