مغربی بنگال میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد، وزیراعلیٰ کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان۔
کلکتہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) مغربی بنگال میں انتخابات کے دوران منظم دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مودی حکومت نے دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔
مغربی بنگال میں تقریباً ایک کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیے گئے۔ 27 لاکھ شہریوں کو تضادات کی بنیاد پر خارج کیا گیا اور 6 لاکھ نئے ووٹروں کے اضافے نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
صیہونیت اور ہندوتوا کے پیروکار مودی حکومت پر مغربی بنگال میں غزہ جیسا نظام مسلط کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے کام نہیں کروں گا جب تک وہ مذہب تبدیل نہ کریں۔
بی جے پی کے دیگر وزرائے اعلیٰ بھی مسلمانوں کے خلاف متنازع بیانات دیتے نظر آتے ہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق مودی حکومت نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے حق رائے دہی چھینا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں بی جے پی کی مسلسل انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ بھارتی جمہوریت پر ان الزامات نے سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔














