ایرانی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل، آئی اے ای اے کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ

ایرانی وزارت خارجہ نے آئی اے ای اے کی تہران کی پالیسیوں پر بیان بازی کو غیر متعلقہ قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تہران کی پالیسیوں پر آئی اے ای اے کی بیان بازی پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آئی اے ای اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسیوں پر بیان بازی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور ایران کے میزائل پروگرام پر سیاسی بیانات آئی اے ای اے کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کا مینڈیٹ صرف نگرانی اور تصدیق تک محدود ہے۔ ایسے ادارے جب سیاست یا ذاتی مفادات کی نذر ہوجائیں تو اپنی ساکھ کھو دیتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ سیاسی بیانات دینے سے اداروں کی اہمیت کم ہوجاتی ہے۔ آئی اے ای اے کی بنیادی ذمہ داری ایٹمی پروگراموں کی نگرانی اور تصدیق کرنا ہے تاکہ جوہری مواد صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال ہو۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ پیشہ ورانہ جانب داری ادارے کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ ادارے اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کریں اور سیاست سے دور رہیں۔

یاد رہے کہ آئی اے ای اے کا قیام جوہری پروگراموں کی نگرانی اور تصدیق کے لیے عمل میں آیا تھا تاکہ جوہری مواد کا استعمال پرامن مقاصد کے لیے ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں