وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وزیراعظم نے سفری اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچائے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا تعین جمعہ کو ہوگا، اور قومی ریلیف پیکج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خطے کے حالات کی بہتری کے لیے دعا کی تاکہ پیٹرولیم قیمتوں میں استحکام آئے۔
واضح رہے کہ حکومت نے وفاقی و صوبائی تعاون سے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکج فراہم کیا ہے تاکہ عام آدمی کو سہولت دی جا سکے۔















