قطر کو فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مل گئی

قطر کو فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مل گئی، یہ ٹورنامنٹ نوجوان فٹبالرز کے لیے بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قطر کو فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ قطر کو ایک بار پھر عالمی فٹبال کے بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔ قطر نومبر اور دسمبر میں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ نوجوان فٹبالرز کے لیے بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ ٹورنامنٹ 19 نومبر سے 13 دسمبر 2026 تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ ایونٹ فیفا کے نئے سالانہ نظام کا حصہ ہے جس کے تحت انڈر 17 ورلڈ کپ ہر سال منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ ہر دو سال بعد کھیلا جاتا تھا، اب ٹیموں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 48 کر دی گئی ہے۔

یہ ایڈیشن نئی ابھرتی ہوئی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے اہم ہوگا۔ فیفا کے اس اقدام سے نوجوان فٹبالرز کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ 2025 کے پہلے ایڈیشن میں پرتگال نے ٹائٹل جیتا تھا۔ 2026 ایڈیشن میں دنیا کی نظریں نئی ٹیموں پر مرکوز ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں