11 سالہ سعد جہانگیر نے انٹرنیشنل ماسٹر چیس جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 11 سالہ پاکستانی سعد جہانگیر نے انٹرنیشنل ماسٹر چیس جیت کر کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
صوبائی وزیرکھیل نے سعد جہانگیر کو ارینا انٹرنیشنل ماسٹر کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ سعد نے کم عمری میں یہ کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ سعد جہانگیر کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ شطرنج سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
سعد کی جیت نے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا ہے اور اس سے پاکستان میں شطرنج کے کھیل کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ سعد جہانگیر نے مختلف قومی اور بین الاقوامی سطح پر شطرنج کے مقابلوں میں شرکت کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے۔















