پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو ایشین بیچ گیمز میں شکست، جبکہ اسد اللہ نے سلور میڈل جیتا۔
سانیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایشین بیچ گیمز کے دوران پاکستان کے پہلوان انعام بٹ کو 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست ہوئی۔
ایرانی پہلوان نے انعام بٹ کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کے ریسلرز انعام بٹ اور اسد اللہ فائنل میں پہنچے تھے، جبکہ اسد اللہ نے سلور میڈل جیتا۔
70 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے عبداللہ کو کرغزستانی پہلوان نے شکست دے دی۔
واضح رہے کہ پاکستانی پہلوانوں نے ایشین بیچ گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔















