بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ پر رومان رئیس نے تعریف کی، بابر کو غلطی پر مجبور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے کوالیفائر میں بابر اعظم کی زبردست بیٹنگ پر ان کی تعریف کی ہے۔
رومان رئیس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پشاور کو 15-20 رنز اور کم پر محدود کرسکتے تھے۔ کراچی کے وکٹ پر سلو بال (Slow Ball) کی مہارت درکار تھی، جسے پلان کے مطابق کرانا ہوگا۔
بابر اعظم کے بارے میں رومان رئیس نے کہا کہ بابر جیسے کلاسک پلیئر کے سامنے نپی تلی بولنگ کرانا ہوگی، ان کی وکٹ لینے کے لیے انہیں غلطی پر مجبور کرنا پڑتا ہے۔
رومان رئیس نے کہا کہ ہمارے بولرز میں صلاحیت کی کمی نہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پورے سیزن میں کم رنز دیے اور حیدرآباد کو 85 پر آؤٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بابر اعظم نے چوتھی بار سیزن میں 500 رنز بنائے ہیں۔















