ایرانی کھلاڑی نے ‘ٹرمپ’ کو شکست دی

ایرانی کھلاڑی حسین وفائی نے جوڈ ٹرمپ کو شکست دے کر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی کھلاڑی وفائی نے جوڈ ٹرمپ کو شکست دی

شیفیلڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے اسنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں دنیا کے نمبر ون جوڈ ٹرمپ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ایرانی کھلاڑی حسین وفائی نے عالمی نمبر 32 کے طور پر کروزبل تھیٹر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے شاندار 91 کا بریک کھیل کر 13-12 سے کامیابی حاصل کی۔

میچ میں ٹرمپ کو برتری حاصل رہی لیکن وفائی نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ ٹرمپ 10-7 اور 12-11 سے آگے تھے مگر وفائی نے زبردست کم بیک کیا۔

آخری فریم میں وفائی نے ٹرمپ کی غلط شاٹ کا فائدہ اٹھایا اور کامیابی اپنے نام کرلی۔ شائقین نے کھڑے ہو کر وفائی کا استقبال کیا جبکہ ٹرمپ نے مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ حسین وفائی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایرانی پرچم عالمی سطح پر سربلند ہو۔ وفائی نے اپنی ذہنی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں