وزیر اعظم نے پی ایس ایل پلے آف میچز کو اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے دی، شائقین کے لیے خوش آئند فیصلہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز کو اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) محسن نقوی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پی ایس ایل کے پلے آف میچز سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ شائقین کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی باضابطہ اجازت دے دی گئی۔
وزیر اعظم نے شائقین کو پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ اس سے توانائی کی بچت اور قومی کفایت شعاری مہم کو فروغ ملے گا۔
یہ فیصلہ کرکٹ کے شائقین کے لیے خوش آئند ہے، کیونکہ انہیں سنسنی خیز کرکٹ کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف میچز شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں، اور وزیر اعظم نے ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔















