سینیٹ کمیٹی اجلاس، آئل کمپنیوں کے جعلی مطالبات کا انکشاف

سینیٹ کمیٹی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جعلی کلیمز کا انکشاف کیا اور سخت کارروائی کی سفارش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئل کمپنیوں کے جعلی کلیمز کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں متعدد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جعلی کلیمز فائل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رانا محمود الحسن کی زیرصدارت اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ کچھ کمپنیز کے پاس تیل نہیں تھا لیکن حکومت سے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ حکومت نے او ایم سیز کو تین ہفتوں میں 50 سے 55 ارب روپے مزید ادا کرنا ہیں۔ کمیٹی نے جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔

سینیٹر ایمل ولی نے خیبرپختونخوا میں گیس کی کمی کا ایشو اٹھایا اور کمیٹی نے چیئرمین اوگرا سے کےپی میں گیس لوڈ شیڈنگ پر تین دن میں رپورٹ طلب کی۔

واضح رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جعلی کلیمز کا معاملہ پہلے بھی سامنے آ چکا ہے، جس پر حکومت کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں