پیاز جیب میں رکھنا لُو سے بچاؤ کا حل نہیں ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کھانا جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ لوگ مختلف گھریلو ٹوٹکے آزماتے ہیں جن میں پیاز کا استعمال شامل ہے۔
صدیوں سے روایت چلی آ رہی ہے کہ گرمیوں میں گھر سے باہر نکلتے وقت پیاز ساتھ رکھنا لُو سے بچاتا ہے۔ بزرگوں کا ماننا تھا کہ پیاز گرم ہوا کو جذب کرتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق، پیاز کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے لیکن فائدہ تبھی ہوتا ہے جب اسے کھایا جائے۔ پیاز میں وٹامن سی اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو جسمانی درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیاز کھانے سے جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے لیکن جیب میں رکھ کر لُو سے بچنے کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے پانی، گلوکوز اور ہلکے کپڑوں کا استعمال مفید ہے۔ پیاز کو خوراک کا حصہ بنائیں مگر سائنسی تدابیر اختیار کریں۔















