پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ، سی سی پی رپورٹ میں اہم انکشاف

پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ساختی اور پالیسی مسائل کی وجہ سے ہوا ہے، جس میں ٹیکسوں کا بڑا حصہ شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ، سی سی پی رپورٹ میں اہم انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ صرف طلب و رسد کی وجہ سے نہیں بلکہ ساختی اور پالیسی مسائل کے باعث ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی قیمت میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کا حصہ 38 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ صارفین کی ادا کردہ قیمت کا نصف حصہ مختلف ٹیکسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

عمومی مہنگائی میں کمی کے باوجود سیمنٹ مہنگا رہا۔ 50 کلوگرام بوری کی قیمت 822 روپے سے بڑھ کر 1,091 روپے ہوگئی ہے۔ پیداواری صلاحیت بڑھنے کے باوجود استعمال کم ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سیمنٹ کا شعبہ گٹھ جوڑ (سینٹرالائزیشن) کے خطرے سے دوچار ہے اور چند بڑی کمپنیوں کا مارکیٹ پر اثر ہے، خاص طور پر جنوبی علاقوں میں مسابقت محدود ہے۔

واضح رہے کہ کوئلے کی درآمد پر اجارہ داری، مختلف ٹرانسپورٹ قوانین اور معدنی رائلٹی کا غیر یکساں نظام لاگت میں فرق پیدا کرتے ہیں۔ کمیشن نے اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں