ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، سیاسی تشدد پر ڈیموکریٹس کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

صدر ٹرمپ نے امریکا میں سیاسی تشدد کا الزام ڈیموکریٹس پر عائد کیا اور ان کے بیانات کو کشیدگی بڑھانے والا قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں سیاسی تشدد پر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس پر الزام

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں سیاسی تشدد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹس کے بیانات کو کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد انٹرویو میں کہا کہ موجودہ صورتحال ماضی سے زیادہ سنگین نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹ ایجنٹ کی ہدایت پر نیچے ہونے کا کہا گیا تھا۔

ٹرمپ نے ایک ٹی وی اینکر پر برہمی کا اظہار کیا جس نے ملزم کے تحریری اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ انہوں نے اینکر کے اقدام کو شرمناک قرار دیا۔

انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو ان کے کردار کو نقصان پہنچانے کا الزام دیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی تاریخ موجود ہے اور صدر ٹرمپ اکثر ڈیموکریٹس پر الزامات عائد کرتے آئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں