ایرانی وفد کی پاکستان آمد سے پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس مثبت ہوگیا، خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ایرانی وفد کی پاکستان آمد کی خبر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا منفی ہنڈریڈ انڈیکس مثبت ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 1 ہزار 498 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایرانی وفد کی آمد کی خبر سے قبل پہلے سیشن میں انڈیکس 2 ہزار 165 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 67 ہزار 7 پوائنٹس پر تھا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 107 سے کم ہوکر 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 2 ڈالر کمی کے بعد 95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
واضح رہے کہ امن مذاکرات کے لیے ایرانی وزیر خارجہ کی آج اسلام آباد آمد متوقع ہے جبکہ امریکی وفد کی پاکستان کے لیے روانگی کا امکان ہے۔













