نیپرا نے سولر لائسنسنگ پر وضاحت جاری کی، غلط معلومات کی تردید کی۔ تمام نیٹ بلنگ صارفین کو منظوری لینا ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپرا نے سولر لائسنسنگ کے معاملے میں غلط معلومات کی وضاحت کی ہے۔ نیپرا حکام نے کہا ہے کہ تمام سولر نیٹ بلنگ صارفین کو منظوری لینا ہوگی ۔
حکام کے مطابق 25 کلو واٹ سے کم کیپیسٹی والے کنکشن کی منظوری تقسیم کار کمپنیوں کے پاس تھی۔ آف گرڈ صارفین کو نیپرا کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔
نیپرا حکام نے مزید وضاحت کی کہ نئے ریگولیشنز سے قبل 25 کلو واٹ سے زائد کنکشن کی منظوری نیپرا دیتی تھی۔ آن گرڈ کنکشن کے لیے ون ٹائم فیس مقرر کی گئی ہے۔
نئے ریگولیشنز میں نیٹ میٹرنگ طریقہ کار کو ختم کر کے نیٹ بلنگ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
حکام نے کہا کہ سولر پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ اس سے صارفین کو زائد مالی بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ سولر سسٹم کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں، جس پر نیپرا نے وضاحت جاری کی ہے تاکہ صارفین کو درست معلومات فراہم کی جا سکے۔















