ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے جائزے کے لیے شروع ہوچکا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
دورے کا مقصد خطے کی موجودہ پیشرفت اور جنگ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ عراقچی وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد کے بعد عباس عراقچی مسقط اور پھر ماسکو جائیں گے۔ ان کا دورہ خطے کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران ایران پر امریکا اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی آمد کے باعث امریکی لاجسٹک اور سکیورٹی ٹیم بھی پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہے، تاکہ امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔












