تہران ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع، مسقط اور استنبول کے لیے سفر بحال۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تہران کے مرکزی ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا عمل جاری ہے، مسقط اور استنبول کی پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو تہران سے مسقط اور استنبول کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ ایران نے 18 اپریل سے فضائی آپریشنز بحال کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ایران نے چار مراحل پر مشتمل منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں مشرقی علاقوں میں پروازیں بحال کی گئیں، جبکہ 20 اپریل کو بڑے ہوائی اڈے دوبارہ کھولے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی سروسز کی بحالی کا مقصد معمول کی پروازوں کو جلد از جلد بحال کرنا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی فضائی حدود کی بحالی نہ صرف علاقائی سفر کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے بین الاقوامی فضائی ٹریفک اور تجارتی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔













