ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر فیصلہ کرنے کا موقع ہے، وقت اس کے حق میں نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، مذاکرات کی میز پر فیصلہ کرنے کا موقع: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر دانشمندی سے فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت ایران کے حق میں نہیں رہا۔

پینٹاگون میں جنرل کین ڈین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ اور ناکہ بندی جاری رہے گی جب تک ضروری سمجھا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے پاس توانائی کے وسائل کی کمی نہیں ہے اور وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے اور کوئی جہاز اس کی اجازت کے بغیر نہیں گزر سکتا۔ انہوں نے ایران پر بحری قزاقی کے الزامات عائد کیے اور کہا کہ امریکی فوج نے کئی بحری جہازوں کو قبضے میں لیا ہے۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازوں کو تباہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ یورپ اور ایشیا نے امریکی سیکیورٹی سے فائدہ اٹھایا ہے، لیکن اب اتحادیوں کو اپنی ذمہ داریاں خود نبھانی ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکا کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اچھی ڈیل قبول کر لے۔

دیگر متعلقہ خبریں