آبنائے ہرمز میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، برینٹ کروڈ 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ یہ اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے ہوا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی جہازوں کی پکڑ دھکڑ سے صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 106.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچی۔ یہ گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی بار ہوا کہ قیمت 100 ڈالر سے اوپر گئی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو امریکی بحریہ کی اجازت درکار ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کشتیاں بارودی سرنگیں بچھاتی ہوئیں پائی گئیں تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی تیل اور گیس کی تقریباً پانچواں حصہ ترسیل کرنے والا اہم راستہ ہے۔ یہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں