ایران جنگ کے دورانیے پر سوالات کے باعث صدر ٹرمپ صحافیوں پر برہم ہو گئے۔ ٹرمپ نے میڈیا کو فیک نیوز قرار دیا اور ایران کی صورتحال پر تبصرہ کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران جنگ کے دورانیے سے متعلق سوالات پر امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں پر برہم ہو گئے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک صحافی نے امریکی صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ ایران امریکا جنگ کی یہ صورتحال کب تک جاری رہے گی؟ جس پر ٹرمپ نے میڈیا کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق درست انداز میں پیش نہیں ہو رہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور جنگ بندی کے سوال پر کہا کہ اُنہیں جلدی میں نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے ویتنام اور عراق جنگوں کے دورانیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی انتظامیہ کو ایران جنگ شروع کیے ابھی چند ہفتے ہی ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ تاثر بھی مسترد کیا کہ امریکا پر جنگ ختم کرنے کا دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے اندرونی مسائل سنبھالنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کانگریس کی اجازت کے بغیر کوئی جنگ شروع تو کرسکتا ہے لیکن لازم ہے کہ 60 دن میں کانگریس سے اس کی اجازت لی جائے۔













