وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر افغان شہری کی فائرنگ

وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے دو نیشنل گارڈ اہلکار شدید زخمی، حملہ آور گرفتار، افغان امیگریشن معطل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر ایک افغان شہری نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور رحمان اللہ لکنوال کو جوابی کارروائی میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

رحمان اللہ لکنوال 2021 میں آپریشن الائیس ویلکم کے تحت امریکا منتقل ہوا تھا، جو طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغان شہریوں کے انخلا کا پروگرام تھا۔ وہ 10 سال تک قندھار میں افغان اسپیشل فورسز کے ساتھ تعینات رہا اور امریکی اداروں کے ساتھ بھی منسلک رہا۔

حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے افغان امیگریشن درخواستوں پر فوری پابندی لگا دی۔ امریکی شہریت و امیگریشن سروسز نے کہا کہ افغان شہریوں کی درخواستیں سیکیورٹی پروٹوکول کے نئے جائزے تک معطل رہیں گی۔

‘افغان ایویک’ نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکا آنے والے افغان شہری سخت سیکیورٹی جانچ سے گزرتے ہیں اور ایک فرد کے عمل کو پوری کمیونٹی سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں