ٹرمپ کوایران جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی منظوری درکار

امریکی صدر ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی منظوری لینے کے لیے صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی منظوری لینے کے لیے ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

‘وار پاورز ریزولوشن’ کے تحت امریکی صدر کانگریس کی اجازت کے بغیر جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن 60 دن کے اندر کانگریس سے اس کی منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکا میں جنگ کی حمایت میں کمی ہوتی جا رہی ہے، جبکہ امریکی فوج نے جنگ کے لیے مزید 200 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے۔

ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے میں ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرنے والوں کی شرح 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ان کی مقبولیت 36 فیصد سے کم ہو کر 33 فیصد ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی سیاسی مبصرین کے مطابق، ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی وجہ داخلی مسائل پر توجہ نہ دینا ہے، جو حالات کو مزید خراب کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں