حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ریڈ زون میں تمام وفاقی دفاتر 23 اپریل کو بند رہیں گے، دفاتر ‘ورک فرام ہوم’ کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں قائم تمام وفاقی دفاتر 23 اپریل کو بند رہیں گے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام وزارتیں اور سرکاری دفاتر ‘ورک فرام ہوم’ کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران اور عملہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری دفتر طلب کیا جا سکے۔
یہ فیصلہ صرف ایک دن کے لیے نافذ العمل ہوگا اور اس کا مقصد سرکاری عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں اہم سرکاری دفاتر واقع ہیں اور یہاں کی صورتحال پر حکومت کی خاص توجہ رہتی ہے۔














