ایران نے آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی پر دو جہازوں کو فائرنگ کرکے روکا، ایرانی ٹینکر پر قبضے کا جواب۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی پر دو جہازوں کو فائرنگ کرکے روکا ہے۔ یہ اقدام ایرانی ٹینکر پر قبضے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ایرانی پارلیمان کے رکن، ابراہیم رضائی نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور آئل ٹینکر کے بدلے آئل ٹینکر کی پالیسی اپنائی جائے گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ ‘ایپسٹن کے سمندری ڈاکوؤں’ کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے اور یہ کھیل ان کے لیے فتح میں نہیں بدلے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران سے منسلک جہاز پر فائرنگ کرکے قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد ایران نے دو جہازوں کو تحویل میں لے لیا۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی آج ختم ہو رہی ہے۔ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر امریکا کے خلاف مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔












