وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کی ہدایت دی، ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ اہم قرار دیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پر غور کیا گیا، جہاں الیکٹرک وہیکلز کی ترویج کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ای وی گاڑیوں کے فروغ سے ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سیکیورٹی کو بھی اہم قرار دیا۔
وزیراعظم نے کم آمدنی والے افراد کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی گئی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ الیکٹرک موٹرسائیکل اور رکشہ بنانے کے لیے 72، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹ جاری ہوچکے ہیں جبکہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے 123 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔














