پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایران ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ ایران اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا اور تمام اقدامات حق دفاع کے تحت کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کرے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ خطہ بیرونی طاقتوں کے بغیر ایک نئے نظام میں داخل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی بہادر قوم 50 راتوں تک افواج کے ساتھ میدان میں رہی، جو جدید تاریخ کا منفرد واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کی کارروائیوں نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے اور ایران کی مسلح افواج نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں